ایرانی ایئرلائن کا یورپ میں بینک اکاؤنٹ بلاک کر دیا گیا


ایرانی ایئرلائن کا یورپ میں بینک اکاؤنٹ بلاک کر دیا گیا

مغربی ممالک کی عہد شکنی جاری، ایک یورپی ملک میں ایرانی ایئرلائنز میں سے ایک کا بینک اکاؤنٹ بلاک کر دیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، مغربی ممالک کی عہد شکنیوں کا سلسلہ جاری ہے اور یورپی ممالک میں سے کسی ایک میں بڑی ایرانی ایئرلائن کا بینک اکاؤنٹ ایک معمولی بہانہ بناکر بلاک کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل تسنیم نے خبر دی تھی کہ بعض مغربی ممالک میں ایرانی ایئرلائنز کے لئے ایندھن بھرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ یہ سب کچھ ایسے موقع پر ہوا ہے کہ ایران کی موجودہ حکومت نے اس ملک کی ائیرلائن کے لئے  اربوں  ڈالر کے ایئربس، بوئنگ اور ATR طیارے خریدنے کی منصوبہ بندی کی ہے اور دوسری طرف جوہری معاہدے کے بعد بھی اس طرح کی رکاوٹوں کی وجہ سے ایران کو مغربی ممالک کی عہد شکنیوں کا سامنا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری