امام خامنہ ای کی کشمیری مظلوم مسلمانوں کی حمایت اور ایرانی جوانوں کے جذبات + تصاویر
اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈرامام خامنہ ای کی جانب سے کشمیری مظلوم مسلمانوں کی بارہا حمایت کے بعد اس ملک کے جوانوں نے بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے جوانوں نے کشمیری مظلوم عوام کی حمایت میں امام خامنہ ای کے فرمودات کے بینر اٹھا کریکجہتی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منانے کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں ایرانی جوانوں نے بھی نہتے کشمیریوں پر بھارتی بربریت کیخلاف بھرپور آواز اٹھائی۔
خیال رہے کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای بارہا مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں۔
دسیوں ایرانی جوانوں نے کشمیر کے متعلق امام خامنہ ای کے فرمودات کے بینر اٹھا رکھے تھے۔
یاد رہے کہ رہبر معظم انقلاب امام خامنہ ای نے متعدد بار کشمیرمظلوم عوام کی کھل کر حمایت کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ کشمیری عوام تشدد کے ذریعے حکومت کرنے والوں کو پیچھے دھکیل دیں گے۔
یاد رہے کہ مبقوضہ کشمیر کے حالات گزشتہ سال جنوری سے کشیدہ چلے آرہے ہیں اور اس عرصے کے دوران کشمیری مظاہرین پر بھارتی سیکورٹی فورس کے حملوں میں متعدد نہتے کشمیری شہید یا زخمی ہوچکے ہیں۔