ہم سخت دنوں میں عراقی حکومت اورعراقی عوام کے ساتھ رہے ہیں: صدر روحانی


ہم سخت دنوں میں عراقی حکومت اورعراقی عوام کے ساتھ رہے ہیں: صدر روحانی

ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران اور عراق گذشتہ برسوں میں دہشت گردی کا شکار رہے ہیں اور ہمیں اس بات پر بڑی خوشی ہے کہ ہم سخت دنوں میں عراقی حکومت اور عراقی عوام کے ساتھ رہے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے بغداد میں عراقی صدر برہم صالح کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ  ایران اور عراق گذشتہ برسوں میں دہشت گردی کا شکار رہے ہیں اور ہمیں اس بات پر بڑی خوشی ہے کہ ہم سخت دنوں میں عراقی حکومت اور عراقی عوام کے ساتھ رہے ہیں۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ میں عراق کو اپنا وطن سمجھ رہا ہوں، عراق اور ایران کے درمیان مشترکہ دینی، تاریخی ، ثقافتی اور مذہبی تعلقات ہیں، ایران اور عراق کے درمیان مضبوط تعلقات دونوں ملکوں اور قوموں کے مفادات میں ہیں۔ 

پریس کانفرنس میں عراق کے صدر برہم صالح نے بھی ایران کو دوست اور برادر ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران نے سخت شرائط میں عراقی عوام اورقوم کی مدد کی ہم ایران کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ایران کو خطے کا ایک اہم اسلامی اور برادر ملک سمجھتے ہیں۔

ایرانی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیاں فری ویزا سسٹم آیندہ ماہ سے شروع کیا جائے گا اور شلمچہ سے بصرہ تک ریلوے کی توسیع کی جائے گی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری