اہلسنت کی مساجد پر قبضے کرکے انتہا پسند عناصر حالات خراب کرنے کے درپے ہیں، ثروت قادری


اہلسنت کی مساجد پر قبضے کرکے انتہا پسند عناصر حالات خراب کرنے کے درپے ہیں، ثروت قادری

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کا کہنا ہے کہ اہلسنت کی مساجد پر قبضے کرکے انتہا پسند عناصر حالات خراب کرنے کے درپے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ انتہاپسندی ایک بار پھر سر اٹھا رہی ہے،حکومت نوٹس لے، اہلسنت کی مساجد پر قبضے کرکے انتہا پسند عناصر حالات خراب کرنے کے درپے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم امن پسند ہیں مگر کوئی ہماری پر امن پالیسی کو کمزوری نہ سمجھے،آئین وقانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں مذہبی افراتفری پھیلانے والے قانون شکن انتہاپسند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی وقائد شہید محمد سلیم قادری نے اہلسنت کی آبیاری کیلئے جو جدوجہد کی اس نیک مشن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے تمام تر مشکلات کے باوجود جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں اہل سنت کی درجنوں مساجد پر وہابی شدت پسندوں نے قبضہ کرلیا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری