ایرانی حکومت کا چینی شہریوں کیلئے ویزے کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ


ایرانی حکومت کا چینی شہریوں کیلئے ویزے کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ

ایران میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے چینی شہریوں کیلئے ویزے کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابقایرانی سیاحت کونسل نے چینی شہریوں کےلیے ویزے کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ونسل کے چیئرمین نے کہا کہ سیاحت کا شعبہ معاشی مشکلات کے حل میں مدد فراہم کرے گا۔

حکومت نے جمہوریہ چین کے باشندوں کے لیے ویزہ کی شرط ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ایران کے اس قدم سے چینی سیاحوں کو بڑی تعداد میں ایران میں داخل ہونے کا موقع فراہم کیا جا سکے گا۔

اسی زمرے میں ایرانی سیاحت کونسل کے چیئرمین علی اصغر مونسان نے بتایا کہ ہمارا ہدف چین کے دو ملین سیاحوں کو ایران میں سیاحت کے لیے آنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ مارچ کے وسط سے اب تک ایران میں سیاحت کی غرض سے کم و بیش 52 ہزار چینی باشندے آ چکے ہیں۔

ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کی غرض سے چینی باشندوں کے لئے ویزے کی شرط ختم کرنا ایرانی حکومت کا ایک احسن عمل ہے۔ اگر پاکستانی حکمران بھی اس زمرے میں ایرانی حکومت سے بات چیت کریں تو ایرانی سیاحت کو فروغ ملنے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کو بھی مزید قریب آنے کا موقع ملے گا۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری