ایرانی نمائندوں پر سفری پابندیاں غیرانسانی عمل ہے، ایران


ایرانی نمائندوں پر سفری پابندیاں غیرانسانی عمل ہے، ایران

ایران نے اقوام متحدہ میں تعینات ایرانی نمائندوں کے خلاف سفری پابندیاں لگانے کو غیر انسانی قرار دے دیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق نیویارک میں امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ امریکا کے فیصلے کے مطابق اقوام متحدہ میں تعینات ایرانی نمائندوں اور ان کے گھر والوں کی آمد و رفت پر پابندیاں لگادی گئی ہیں جو کہ ایک غیرانسانی عمل ہے۔
انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے نام مراسلے بھیجنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جاپانی وزیراعظم نے اپنے حالیہ دورہ ایران کے موقع پر امریکی حکام کے پیغام کو زبانی بیان کیا، اس میں کوئی نئی بات نہیں۔
انہوں نے ایرانی میزائل پروگرام سے متعلق کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف مسلط کردہ جنگ کے تجربے کے پیش نظر ایرانی میزائل پروگرام، اپنی سرزمین کے دفاع کیلئے لازمی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نیویارک میں امریکی ٹی وی سے بات چیت کر رہے تھے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری