مشہد میں یوم سیاہ کشمیر کی مناسبت سے پروقار تقریب کا انعقاد + تصاویر


مشہد میں یوم سیاہ کشمیر کی مناسبت سے پروقار تقریب کا انعقاد + تصاویر

ایران کے دوسرے بڑے شہر مشہد مقدس میں پاکستان قونصلیٹ میں یوم سیاہ کشمیر کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق مشہد میں یوم سیاہ کشمیر کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان قونصلیٹ اور ایرانی وزارت خارجہ سمیت سول سوسائیٹی کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

کلام الہی کی تلاوت کے بعد قونصلر سجاد محمد خان نے شرکاء کو یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے صدر پاکستان عارف علوی جبکہ قونصل عرفان محمود بخاری نے وزیراعظم کا پیغام پڑھ کر سنایا۔

تقریب میں موجود شرکاء کو تصاویر، ویڈیو کلپ اور تقاریر کے زریعے مقبوضہ کشمیر کا پس منظر، آرٹیکل 370 کی معطلی، وہاں کے موجودہ حالات اور اس حوالے سے پاکستان کے موقف کے بارے میں انتہائی موثر طریقے سے آگاہی دی گئی۔

اس موقع پر شہدائے کشمیر خصوصا شہید برہان وانی کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

گیسٹ اسپیکر کے طور پر ڈاکٹر تقی صادقی نے شرکاء سے خطاب کیا اور کہا کہ کشمیری عوام فلسطینیوں سے زیادہ مظلوم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو عالم اسلام کے سامنے زیادہ سے زیادہ اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

تقریب کے اختتام پر تمام معزز مہمانوں میں مظلوم کشمیریوں کی حمایت کے عزم کے اظہار کے طور پر ٹی شرٹس اور کی رنگ تقسیم کئے گئے، جن پر جلی حروف سے فارسی زبان میں "کشمیر تنہا نہیں ہے" لکھا ہوا تھا۔

اس کے بعد معزز مہمانوں کی پرتکلف چائے سے تواضع کی گئی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری