شیطان بزرگ کے ہاتھوں فرندان اسلام کی شہادت عالم اسلام کے خلاف کھلی جنگ کا اعلان ہے، علامہ راجہ ناصر


شیطان بزرگ کے ہاتھوں فرندان اسلام کی شہادت عالم اسلام کے خلاف کھلی جنگ کا اعلان ہے، علامہ راجہ ناصر

علامہ راجہ ناصر نےجنرل سلیمانی اور ان کے رفقا پر امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شیطان بزرگ کے ہاتھوں فرندان اسلام کی شہادت عالم اسلام کے خلاف کھلی جنگ کا اعلان ہے

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے بغدادمیں امریکی حملے میں عالم اسلام کے دو مجاہد ین حاج قاسم سلیمانی اور مہدی المہندس کی مظلومانہ شہادت پر ملک بھرمیں امریکہ کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔

مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ شیطان بزرگ کے ہاتھوں ان عظیم فرندان اسلام کی شہادت عالم اسلام کے خلاف کھلی جنگ کا اعلان ہے ، تمام غیور پاکستانی امریکہ کی اس بربریت خلاف سراپا احتجاج بن جائیں، آج ملک بھر میںنماز جمعہ اور اس کے بعد پر امن احتجاجی مظاہرے کیئے جائیں ۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری