شہید قاسم سلیمانی اور ان کے وفادار ساتھیوں کی ایران کے شہر اہواز میں تشیع جنازہ+ ویڈیو


سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے وفادار ساتھیوں کی ایران کے شہر اہواز میں تشیع جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

مرد مجاہداور استقامتی محاذ کے سپہ سالار جنرل قاسم سلیمانی سمیت دیگر شہداء کے جلوس جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں سوگواروں اور اعلی سول و فوجی حکام نے شرکت کی ۔ اہواز میں

ایران کے صوبہ خوزستان کے مرکزی شہر اہواز میں شہداء کی تشیع جنازہ کے بعد شہداء کے جسد خاکی کو مشہد مقدس میں تشیع  اور حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک میں طواف  کے بعد تہران پانچایا جائیگا جہاں آج رات مصلائے امام خمینی (رح) میں شہداء سے وداع  جبکہ کل صبح تہران میں تشیع جنازہ اور اس کے بعدقم المقدس اور کرمان میں بھی جنرل قاسم سلیمانی سمیت دیگر شہداء کی تشیع جنازہ  اور تدفین کا پروگرام ہے۔

آج صبح سویرے جنرل قاسم سلیمانی سمیت دیگر شہداء کی میتیں ایران کے صوبہ خوزستان کے مرکزی شہر اہواز پہنچیں۔

 

 

سنیچر کوشہید جنرل قاسم سلیمانی، عراق کی عوامی رضاکارفورس کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس اور دیگر شہدا کے جنازوں کی کاظمین ، بغداد ، کربلائے معلی اور نجف اشرف میں تاریخی اور انتہائی پرشکوہ انداز میں تشییع کی گئی تھی جن میں لاکھوں عراقی شہریوں اور سوگواروں نے امریکا کے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے کمانڈروں اور جانبازوں کے جنازوں میں شرکت کرکے شہدا کے خون سے وفاداری کا اعلان کیا۔ جلوس جنازہ میں شریک سوگواروں نے استقامتی محاذ کے کمانڈروں کو شہید کرنے کے امریکا کے دہشت گردانہ اقدام کی مذمت کی اور عراق سے دہشت گرد امریکی فوج کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا -

جلوس جنازہ میں موجود دسیوں ہزار سوگوار اپنے ہاتھوں میں استقامتی گروہوں اور عراق و ایران کے قومی پرچم نیز ان عظیم شہدا کی تصویریں اٹھائے ہوئے تھے اورانہوں نے امریکا، اسرائیل اور علاقے کی بعض رجعت پسند عرب حکومتوں کے خلاف زبردست نعرے لگائے  اور عراق کی فضا امریکا مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔