ترکی نے مزید درجنوں پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کردیا


ترکی نے مزید درجنوں پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کردیا

ترک حکام نے غیرقانونی طورپر مقیم درجنوں پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ترکی سے 63 اور سپین سے ایک پاکستانی کوڈی پورٹ کرکے واپس وطن بھیج دیاگیا۔

ائرپورٹ ذرائع کے مطابق ٹرکش ائرلائن کی پروازٹی کے710کے ذریعے 63پاکستانی ڈی پورٹیزپیرکی صبح نیواسلام آبادانٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچے جہاں ایف آئی اے امیگریشن حکام نے سفری ریکارڈکی تصدیق کے بعدان میں سے 46افراد کو اپنے گھروں کوجانے کی اجازت دے دی جب کہ دیگر 17 افراد کو مزیدقانونی کیلئے بعدازاں حراست میں لے کر پاسپورٹ سیل بھجوادیاگیا۔

ادھرفلائٹ نمبرپی کے770کے ذریعے سپین سے ڈی پورٹ ہوکر اسلام آبادپہنچنے والے فریدحسین سکنہ سیالکوٹ کوایف آئی اے عملے نے اپنے سیل منتقل کردیا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری