ایران میں کورونا وائرس کے حملے جاری، مزید 123 افراد جاں بحق
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے ملک کے مختلف شہروں میں مزید 123 افراد انتقال کرگئے ہیں۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ملک بھر مختلف شہروں میں اب تک کل 20ہزار610 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
ایرانی محکمہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک 1556 افراد جاں بحق اور 7635 افراد صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔
محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان "کیانوش جہانپور" نے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 966 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کل تعداد 20ہزار610 ہوگئی ہے۔
انہوں نے نئے کیسز کے متعلق تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ تہران میں232، قم20، گیلانی 57، اصفہان 101، البرز 55، مازنداران28، قزوین 59 ، گلستان6، خراسان رضوی57، فارس22، لرستان34، مشرقی آذربائیجان72، خوزستان31، یزد52، زنجان35، کردستان7، اردبیل6، کرمانشاہ5، کرمان8 ، ہمدان27، سیستان و بلوچستان5، شمالی خرسان1، چہارمحال و بختیاری3، ایلام18، مغربی آذربائیجان14، کہکیلویہ اور بویر احمد میں 12 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔