ایران سمیت دنیا بھر میں کرونا کی تباہ کاریاں جاری،ہلاکتوں کی تعداد 13 ہزار 400 سے تجاوز کرگئی


ایران سمیت دنیا بھر میں کرونا کی تباہ کاریاں جاری،ہلاکتوں کی تعداد 13 ہزار 400 سے تجاوز کرگئی

کرونا وائرس نے چین کے بعد یورپ میں تباہی مچادی جہاں مریضوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ دنیا بھر میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 13 ہزار 400 سے زائد ہوگئی۔

تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق، یورپ میں کرونا کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہاہے، مریضوں کی تعداد ایک لاکھ پچاس ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رومانیہ میں کرونا سے پہلی ہلاکت ہوئی جبکہ دنیا بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی اضافے کے بعد 93 ہزار 790 تک پہنچ گئی۔

بھارت میں کوروناوائرس سے مزید 6 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد تعداد 240 تک پہنچ گئی نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد بھی 332 تک پہنچ گئی۔

ترکی میں مزید12افرادکی موت ہوئی جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد21 ہوگئی جبکہ اب تک 947 کیسز کی تصدیق ہوئی۔ آئرلینڈمیں مزید102کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرین کی تعداد785 تک پہنچی، ایریٹیریا میں بھی کرونا کا پہلا کیس سامنےآگیا۔

فلسطینی حکومت نے کرونا وائرس کے پیش نظر ہنگامی حالات کا اعلان کیا اور وزیر اعظم نے عوام سے اپیل کی کہ وہ چودہ روز تک خود کو گھروں میں محدود کرلیں۔

بھارتی حکومت نے ملک بھر میں کرفیو نافذ کرتے ہوئے ریلوے آپریشن کو اکتیس مارچ تک ملتوی کردیا جبکہ بولیویا میں صدارتی انتخابات کا انعقاد فوری طور پر روک دیا گیا۔

چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا مہلک وائرس دنیا کے 188 ممالک تک پھیل گیا جس کی وجہ سے اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 13 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

گزشتہ جوبیس گھنٹوں کے دوران اٹلی میں کرونا کے 793 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 4 ہزار 825 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ کیسز کی تعداد 53 ہزار پانچ سو سے تجاوز کر گئی۔

کورونا وائرس نے یورپ کو جکڑ لیا،اسپین میں مزید 285 افراد جان سے گئے، اموات کی تعداد 1378 تک پہنچ گئی اسی طرح فرانس میں 112 افراد کی ہلاکت کے بعد کل تعداد 562 ہو گئی۔

ادھراسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے ملک کے مختلف شہروں میں مزید 129 افراد انتقال کرگئے ہیں۔

ایرانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک بھر مختلف شہروں میں اب تک کل 21ہزار638 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

ایرانی محکمہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک 1685 افراد جاں بحق اور 7913 افراد صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان "کیانوش جہانپور" نے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1028 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کل تعداد 21ہزار638 ہوگئی ہے۔

 

ایران کے مختلف شہروں میں نئے کیسز کی تفصیل:

تهران: 249

قم: 17

گیلان: 38

اصفهان: 87

البرز: 60

مازندران: 36

مرکزی: 36

قزوین: 29

گلستان: 10

خراسان رضوی: 42

فارس: 26

لرستان: 33

آذربایجان شرقی: 57

خوزستان: 22

یزد: 84

زنجان: 28

کردستان: 16

اردبیل: 19

کرمانشاه: 7

کرمان: 8

همدان: 19

سیستان و بلوچستان: 15

هرمزگان: 2

خراسان جنوبی: 15

چهارمحال و بختیاری: 2

ایلام: 17

آذربایجان غربی: 28

خراسان‌شمالی: میں 26 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری