سراج الحق کا چینی بحران کے ذمہ داروں کےخلاف کارروائی کا مطالبہ


سراج الحق کا چینی بحران کے ذمہ داروں کےخلاف کارروائی کا مطالبہ

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت چینی بحران کے تمام ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے ورنہ ہم میدان میں آئیں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ چینی بحران کی صرف فرانزک رپورٹ پر اکتفا نہ کیا جائے، ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے۔

لاہور کے سرحدی گاؤں پڈھانہ میں گندم کی کٹائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم 1200 ارب روپے کے پیکیج کی طرح کسانوں کے لئے بھی پیکیج کا اعلان کرے۔ گندم کا رنگ پیلا ہے تو کسان کا رنگ بھی زرد ہے، انہیں محنت کا معاوضہ نہیں ملتا۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ تینوں پارٹیوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔ کسانوں کو بلاسود قرضے، کھاد پر سبسڈی اور ٹیوب ویلوں پر رعایت دی جائے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری