پاک ایران بارڈر پر باڑ لگانے کے لئے این او سی جاری


پاک ایران بارڈر پر باڑ لگانے کے لئے این او سی جاری

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران اور پاکستان نے دونوں ملکوں کی سرحد پر باڑلگانے کی رضا مندی ظاہر کردی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی وزارت خارجہ نے پاک ایران سرحد پر1ہزار 80کلومیٹرطویل بارڑ لگانے کے لئے این او سی جاری کردیا ہے۔
نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی رضا مندی حاصل کرلی گئی ہے، سرحد پر ایک ہزار80 کلو میٹر باڑ لگے گی،باڑ سے دہشتگردوں، شرپسندوں اور انسانی سمگلروں کی روک تھام ہو سکے گی،دستاویزکے مطابق 50 ارب روپے سالانہ مالیت کی پٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ روکی جائے گی،
پاک افغان بارڈر پر باڑ کی تنصیب سے ملنے والے فوائد کی روشنی میں فیصلہ کیاگیا،باڑ کی تعمیر کا کنٹریکٹ اور طریقہ کار ڈیفنس سروس ریگولیشن کے تحت ہوگا،باڑ کی تنصیب کیساتھ 215 بارڈر سرویلنس سسٹم بھی نصب کئے جائیں گے۔
وفاقی حکومت باڑ کی تنصیب پر 2 مرحلوں میں 30 ارب روپے جاری کرے گی۔
واضح رہے کہ ایرانی حکام کی جانب سے اس خبر کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری