ایران میں اتوارکوعید الفطرکا قوی امکان ہے، دفترمقام معظم رہبری
دفتررہبرمعظم انقلاب میں رؤیت ہلال کمیٹی کے رکن کا کہنا ہے کہ ایران میں بروز اتوارعید فطرہونے کا قوی امکان ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مقام معظم رہبری کے دفترمیں رؤیت ہلال کمیٹی کے رکن کا کہنا ہے کہ بروز اتوار 24مئ کوعید فطر ہونے کا قوی امکان ہے۔
رؤیت ہلال کمیٹی کے رکن حجت الاسلام موحد نژاد کا کہناہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماہ شعبان کے کامل ہونے اورماہرین فلکیات کی پیشگوئی کے مطابق اس سال رمضان المبارک 29 دن کا ہو گا اور بروز اتوار 24 مئ کوعید فطرہوگی۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ شوال المکرم کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کے اراکین23 مئی کو ملک کے مختلف صوبوں میں چاند دیکھیں گے اور عید ہونے یا نہ ہونے کا اعلان کریں گے۔
ادھر پاکستان میں وزارت مذہبی امور کے اعلامیے کے مطابق شوال المکرم کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 23 مئی کو کراچی میں ہوگا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے محکمہ موسمیات کو پیش گوئی سے روکا گیا ہے اور ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ محکمہ موسمیات چاند سے متعلق کوئی پیش گوئی نہ کرے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے محکمہ موسمیات کو چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کی معاونت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔