عراق؛ تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، متعدد دہشت گرد ہلاک


عراق؛ تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، متعدد دہشت گرد ہلاک

عراق میں سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کے متعدد خفیہ ٹھکانے تباہ کردیے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، حشد الشعبی کے جوانوں نے شام اور عراق کے قریب صحرائی علاقے ''الرطبہ'' داعش کے کئی خفیہ ٹھکانے تباہ کردیئے ہیں۔
عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس آپریشن میں داعش کی 3 گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔
واضح رہے کہ شام کی سرحد کے قریب عراق کا اہم علاقہ الرطبہ، الولید گذرگاہ اور اسی طرح اردن اور سعودی عرب کی سرحد سے 60 کیلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے جو الرمادی شہر کو جنوبی علاقوں جیسے الولید گذرگاہ سے ملاتا ہے۔
خیال رہے کہ عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کی ناکامی کے باوجود اس گروہ کے روپوش ہو چکے عناصر ملک کے مختلف علاقوں میں چھپ کر دہشت گردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔
عراق اور شام میں موجود تکفیری داعشی دہشت گردوں کو امریکا اسرائیل اور بعض عرب ممالک کی حمایت حاصل ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری