عراق؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں متعدد تکفیری ہلاک


عراق؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں متعدد تکفیری ہلاک

ذرائع کا کہنا ہے کہ بغداد کے مضافات میں سیکیورٹی فورسزنے کارروائی کرکے متعدد تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی سرکاری فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دارالحکومت بغداد کے مضافات میں سیکیورٹی فورسزنے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جس کے نتیجے میں چار تکفیری ہلاک ہوگئے۔
عراقی فوج کے ترجمان یحیی رسول کا کہنا ہے کہ داعشی  دہشت گردوں کے خلاف کارروائی بغداد کے علاقے العناز میں کی گئی جس میں داعش کے 4خطرناک دہشت گرد مارے گئے۔
واضح رہے کہ عراق کے مختلف علاقوں میں تکفیری دہشت گردوں کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ عراقی حکام کا کہنا ہے کہ بیرونی مداخلت کی وجہ سے تکفیری دہشت گرد ایک بار پھر منظم ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ عراق اور شام میں موجود تکفیری دہشت گردوں کو امریکا، اسرائیل اور بعض خلیجی ممالک کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔
عراقی فوج نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مدد سے تکفیری دہشت گردوں کو شکست دے کر تمام مقبوضہ علاقوں کو آزاد کروالیا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری