شام؛ داعشی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، متعدد تکفیری ہلاک


شام؛ داعشی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، متعدد تکفیری ہلاک

شامی سرکاری فوج اور عوامی رضارفورسز نے امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ داعشی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرکے متعدد داعشی شرپسندوں کو ہلاک کردیاہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، شام کے وسطی صوبے حمص میں سرکاری فورسز اور عوامی رضاکاروں نے داعش کے خلاف کارروائی کی جس کے نتیجے میں متعدد تکفیری ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے شامی فوج اور داعش کے جنگجووں کے درمیان السخنہ کے علاقے میں گزشتہ دو روز سے شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

رپورٹ کے مطابق لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب داعش کی جانب سے سخنہ کے مختلف مقامات میں حکومتی تنصیبات پر منظم حملے کیے گئے۔

خیال رہے کہ شام کے مغربی علاقوں میں داعش کا اثر برقرار ہے حالانکہ مرکزی علاقوں سے گزشتہ برس ہاتھ دھونا پڑا تھا جبکہ وہ ان علاقوں سے حکومتی فورسز پر مسلسل حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری