ایران میں کرونا وائرس کے حملے جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کرگئی
دنیا بھر کی طرح اسلامی جمہوریہ ایران میں بھی کرونا وائرس کے حملے جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید153 افراد جان کی بازی ہارگئے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جہوریہ ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید2ہزار691 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔
ڈاکٹر سیما سادات لاری کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف اسپتالوں میں مزید1ہزار 625 افراد کو داخل کرالیا گیا ہے۔ اور ملک بھر میں 2لاکھ48ہزار378 افراد کورونا کے شکار ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 153 شہری جاں بحق ہوئے اور اب تک اس وبا کی وجہ سے وفات پانے والے افراد کی مجموعی تعداد12ہزار84 ہوگئی ہے۔
ڈاکٹر سادات کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اب تک 2لاکھ 9ہزار463 افراد مکمل طورپر صحتیاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ انہوں نے عوام سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مختلف اسپتالوں میں زیر علاج 3ہزار309 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
سیمالاری کا کہنا ہے کہ 1میلین8لاکھ72ہزار391 افراد کا ٹسٹ کیا جاچکا ہے۔
انہوں نے کہا صوبہ خوزستان، هرمزگان، بوشهر، کرمانشاه، کردستان، ایلام، آذربایجانهای غربی و شرقی اور خراسان رضوی میں حالت خوفناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام مذکورہ صوبوں کا سفرکرنے سے اجتناب کریں۔