ایران میں کرونا وائرس کے حملے جاری| جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہزار سے تجاوز کرگئی
دنیا بھر کی طرح اسلامی جمہوریہ ایران میں بھی کرونا وائرس کے حملے جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 209 افراد جان کی بازی ہارگئے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جہوریہ ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 ہزار 182 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔
ڈاکٹر سیما سادات لاری کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف اسپتالوں میں مزید 1 ہزار 324 افراد کو داخل کرالیا گیا ہے۔ اور ملک بھر میں 2 لاکھ 73 ہزار 656 افراد کورونا کے شکار ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 209 شہری جاں بحق ہوئے اور اب تک اس وبا کی وجہ سے وفات پانے والے افراد کی مجموعی تعداد 14 ہزار 188 ہوگئی ہے۔
ڈاکٹر سادات کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اب تک 2 لاکھ 37 ہزار 788 افراد مکمل طورپر صحتیاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ انہوں نے عوام سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مختلف اسپتالوں میں زیر علاج 3 ہزار 556 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
سیمالاری کا کہنا ہے کہ 2 میلین 1 لاکھ 48 ہزار 999 افراد کا ٹسٹ کیا جاچکا ہے۔
انہوں نے کہا صوبہ آذربایجان شرقی، ایلام، بوشهر، خراسان رضوی، خوزستان، زنجان، گلستان، مازندران، کرمان اور فارس میں حالت خوفناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام مذکورہ صوبوں کا سفرکرنے سے اجتناب کریں۔