امریکی جارحیت؛ ایران کا اقوام متحدہ سے مذمت کا مطالبہ


امریکی جارحیت؛ ایران کا اقوام متحدہ سے مذمت کا مطالبہ

ایرانی وزیر برائے نقل و حمل، محمد اسلامی نے امریکی جنگی جہازوں کی ایرانی مسافر بردار جہاز کے قریب خطرناک پینترے بازی کو کھلی دھشت گردی قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ سے بھرپور مذمت کا مطالبہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر برائے نقل و حمل، محمد اسلامی نے امریکی جنگی جہازوں  کے ایرانی مسافر بردار جہاز کے ساتھ شام کی فضائی حدود میں جارحانہ اور خطرناک پینترے بازی کو دھشت گردی کا عمل قرار دیا ہے۔

ایرانی وزیر نے بین الاقومی برادری سے مطالبہ کیا کہ امریکہ کی اس جارحانہ حرکت کی مذمت کی جائے۔

ایرانی وزیر جمعے کے روز تسنیم خبر رساں ادارے سے گفتگو کر رہے تھے۔

انہوں نے تسنیم کے نمائندے سے مزید کہا کہ  امریکی جہازوں کے اس دھشت گردی کے معاملے کی ایرانی سول ایوی ایشن اتھارٹی قانونی طور پر پیروی کرے گی۔

جمعرات کی شب شام کی فضائی حدود میں دو امریکی جنگی جہازوں کی ایرانی مسافر بردار جہاز  کو ہراساں کرنے  کے واقعے پر پوری ایرانی قوم میں  شدید غم و غصہ پایا جاتاہے۔

 

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی ایران خبریں
اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری