ایران کے جنوب میں سپاہ پاسدران کی فوجی مشقوں کا آخری مرحلہ شروع


ایران کے جنوب میں سپاہ پاسدران کی فوجی مشقوں کا آخری مرحلہ شروع

ان فوجی مشقوں میں سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی اپنی عسکری صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کر رہی ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی: تسنیم خبر رساں ادارے کے ذرائع کے مطابق پیامبر اعظم (ص) نامی ان فوجی مشقوں کا آخری مرحلہ ایران کے جنوبی صوبے ھرمزگان اور خلیج فارس کے آبنائے ہرمز کے مغربی حصہ میں بیک وقت شروع کیا گیا۔ ان مشقوں میں سپاہ پاسدران کی فضائیہ ، بری،  اور بحری افواج بھی شامل ہیں۔

مشقوں میں سپاہ پاسدران کی بحریہ اور فضائیہ کے میزائل یونٹس، بحری جنگی کشتیاں، ڈرونز اور ریڈار یونٹس بھی حصہ لے رہے ہیں۔ ان فوجی مشقوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کا مقامی طور پر تیار کر کے خلا میں بھیجے جانے والے سیٹیلائیٹ نور کا کامیابی سے استعمال کیا جارہا ہے۔ یاد رہے فوجی مقاصد کے استعمال کی خاطر اس سیٹیلائٹ کو ایران نے اس سال اپریل میں خلا میں بھیجا تھا۔

ایرانی حکام نے متعدد بار اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ اسلامی جمہوری ایران ہرگز اپنی فوجی استعداد بشمول اپنے میزائل پاور کو مضبوط کرنے سے پیچھے نہیں ہٹے گا جوکہ ایران کے لیئے انتہائی ضروری ہے اور نہ ہی اپنے دفاعی استعداد کار کے سلسلے میں کوئی سمجھوتا کرے گا۔

 

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی ایران خبریں
اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری