ایران میں کرونا وائرس کے حملے جاری، مزید197 شہری انتقال کرگئے


ایران میں کرونا وائرس کے حملے جاری، مزید197 شہری انتقال کرگئے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج مزید197 شہری جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان سیما سادات لاری کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 197 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف صوبوں میں مزید2ہزار674 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ان میں سے 1ہزار523 افراد اسپتال میں داخل جبکہ باقی افراد کو خصوصی ہدایات کے بعد گھرجانے کی اجازت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک ملک بھرمیں 3لاکھ4ہزار204 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں اور وفات پانے والوں کی مجموعی تعداد16ہزار766 ہوگئی ہے۔

سادات لاری کا کہنا ہے کہ 2لاکھ63ہزار519 افراد نے کرونا وائرس کو شکست دے کر مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں اور 4ہزار21 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھرمیں اب 24لاکھ56 ہزار909 افراد کا ٹسٹ کیا جا چکا ہے۔

ڈاکٹر سادات لاری نے کہا کہ صوبہ تهران، مازندران، گلستان، فارس، آذربایجان شرقی، اردبیل، اصفهان، البرز، ایلام، خراسان رضوی، کرمان، خراسان شمالی، سمنان، لرستان اور صوبہ  هرمزگان میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آرہے ہیں۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی ایران خبریں
اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری