ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی تمام پابندیوں کی واپسی کا خواہاں ہیں/ سعودی عرب متحدہ عرب امارات کی راہ پر گامزن ہوگا، امریکی صدر
امریکی صدر نے کہا ہے کہ واشنگٹن ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی تمام پابندیوں کی واپسی چاہتا ہے، سعودی عرب متحدہ عرب امارات کی راہ پر گامزن ہوگا اوراسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرےگا۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ایران پر اقوام متحدہ کی عائد سابقہ پابندیوں کو بحال کروانے کا عمل جلد شروع کریں گے
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ایران پر اقوام متحدہ کی عائد سابقہ پابندیوں کو بحال کروانے کا عمل جلد شروع کریں گے
امریکی صدر نے کہا ہے کہ واشنگٹن ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی تمام پابندیوں کی واپسی چاہتا ہے، مائیک پومپیو جمعرات کو اقوام متحدہ میں ایران کے خلاف میں ہماری درخواست جمع کروائیں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو وائٹ ہاؤس کی نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن چاہتا ہے کہ ایران پر دوبارہ تمام پابندیاں عائد کی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ سکریٹری خارجہ مائک پومپیو جمعرات کے روز نیویارک کا دورہ کریں گے تاکہ ایران کے خلاف تمام پابندیوں کی واپسی کے لئے اقوام متحدہ میں درخواست پیش کریں۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرپائے گا، امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر وہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتا ہے تو ایران ایک ماہ کے اندر اندر امریکا سے معاہدے پر دستخط کے لئے تیار ہوجائے گا۔
انہوں نے عراق میں امریکی فوج کی موجودگی اور عراقی وزیر اعظم کے دورہ واشنگٹن کےحوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ، "ہم نے اپنی افواج کو عراق سے نکال لیا ہے، اس وقت عراق میں امریکی فوجیوں تعداد بہت کم ہے، ہم چاہتے ہیں اس نا ختم ہونے والی جنگ سے دستبردار ہوجائیں۔
انہوں نے کہا ، "یہ امریکی تاریخ کا اب تک کا بدترین فیصلہ تھا،" کیونکہ ہمیں عراق اور مشرق وسطی میں بالکل بھی نہیں جانا چاہئے تھا۔
ٹرمپ نے مزید کہا: "ہم نے مشرق وسطی میں 19 سالوں سے پولیس کی طرح چوکیداری کی، لیکن اب یہ ممالک اپنی حفاظت کے لئے کام کررہے ہیں۔
انہوں نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے کا ذکر کرتے ہوئے دعوی کیا: "میں بہت سارے ممالک کو دیکھ رہا ہوں جو اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لاناچاہتے ہیں۔"
امریکی صدر نے کہا کہ توقع ہے کہ سعودی عرب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لئے متحدہ عرب امارات کا راستہ اپنائے گا۔
ٹرمپ نے کہا اوبامہ اور بائیڈن میں ملک چلانے کی ہمت نہیں، اور اگر انھوں نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہوتا تو میں صدر کے لئے انتخاب لڑنے کے لئے بالکل بھی میدان میں نہ آتا، کیونکہ میں نے ماضی میں اپنی زندگی سے بہت لطف اٹھایا ہے۔