محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے انتظامات کا جائزہ، فول پروف سیکورٹی فراہم کریں گے
کمشنر کراچی افتخار شالوانی کا کہنا ہےکہ محرم الحرام کے مرکزی جلوس کو فول پروف سیکورٹی فراہم کریں گے۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا کہ شہری سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے وہ محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے روٹ کا دورہ کر رہے تھے۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی غلام نبی میمن، جعفریہ الائنس پاکستان کے جنرل سیکر ٹر ی سید شبر رضا، ڈی سی جنوبی ارشاد علی، ڈی سی شرقی محمد علی شاہ، شرقی اور جنوبی کے ڈی آئی جیز پولیس، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، بلدیہ عظمی، ضلعی بلدیات، کنٹونمنٹ بورڈز، محکمہ صحت، فائر برگیڈ اور دیگر محکموں کے افسران اور کے الیکٹرک کے نمائندےبھی مو جو د تھے۔
کمشنر کو پولیس اور دیگر محکموں کے افسران نے روٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی سیکورٹی انتظامات اور شہری سہولتوں کی فراہمی کے انتظامات کے بارے میں کمشنر کو تفصیل سے بتایاگیا کمشنر نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے دفتر میں متعلقہ افسران کے ساتھ انتظامات کا جائزہ لیں اور ضروری اقدامات کریں۔