ترکی اور قطرنے مزید متعدد پاکستانی شہریوں کو ملک بدر کردیا


مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکی اورقطرسے ڈی پورٹ کئے گئے 7پاکستانی اسلام آبادپہنچ گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے ائرپورٹ ذرائع کے حوالےسے خبر دی ہے کہ  ٹرکش ائرلائن کی پروازٹی کے710کے ذریعے چارپاکستانی ڈی پورٹیز استنبول ترکی سے اورقطرائرلائن کی پروازکیوآر632کے ذریعے تین پاکستانی ڈی پورٹیزدوحا قطر سے نیواسلام آبادانٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچے۔

 ایف آئی اے امیگریشن حکام نے ان کے ڈیپارچرریکارڈکی عدم دستیابی پر حراست میں لے کرپاسپورٹ سیل منتقل کردیا۔

واضح رہے پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد روزگار کی تلاش میں ایران کے راستے ترکی اور اس کے بعد یورپ جانے کی کوشش کرتی رہی ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکی اور خلیجی ممالک میں پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد جیلوں میں ہے۔