عمران خان ناکام ہوچکے ہیں/ مخالف تحریک حکومت کے خاتمہ پر ہی ختم ہو گی، لیاقت بلوچ


عمران خان ناکام ہوچکے ہیں/ مخالف تحریک حکومت کے خاتمہ پر ہی ختم ہو گی، لیاقت بلوچ

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان نے وزیراعظم کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک حکومت گراسکتی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور سیاسی امور کمیٹی کے صدر لیاقت بلوچ نے لاہور میں بلدیاتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت مخالف تحریک حکومت کے خاتمہ پر ہی ختم ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ آئین میں حکومت کی تبدیلی اور خاتمہ کے تمام ذرائع موجود ہیں۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ عمران خان حکومت نااہل ، ناکام اور عوام دشمن ہے،  مہنگائی، بے روزگاری، پیداواری لاگت ناقابل برداشت ہو گئی ہے۔

 لیاقت بلوچ نے آتش زد گی سے متاثرہ حفیظ سنٹرکے دورہ کے موقع پر تاجروں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے نقصان پر دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری