ایران؛ عالمی وبا کرونا سے مزید337 افراد جاں بحق


ایران؛ عالمی وبا کرونا سے مزید337 افراد جاں بحق

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزرت صحت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج مزید 337 کرونا کے مریض انتقال کرگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزرت صحت کی ترجمان ڈاکٹر سیما لاری کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں مزید 5ہزار 960 شہری کرونا وائرس کا شکار ہوئے جن میں سے2ہزار 135 افراد کو اسپتال میں داخل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج 4ہزار 982 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

ڈاکٹر سیما لاری کا کہنا ہے کہ اب تک ملک بھر میں کرونا وائرس کی وجہ سے 32ہزار 953 شہری انتقال کرگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے اب تک 45لاکھ 9ہزار 250 شہری مکمل طور پر صحت یاب ہوکر گھروں کولوٹ چکے ہیں۔

ڈاکٹر لاری نے کہا ہے کہ صوبہ تهران، اصفهان، قم، آذربایجان شرقی، خراسان جنوبی، سمنان، قزوین، لرستان، اردبیل، خوزستان، کرمانشاه، کهگیلویه و بویراحمد، گیلان، بوشهر، زنجان، ایلام، خراسان رضوی، مازندران، چهارمحال و بختیاری، البرز، آذربایجان غربی، مرکزی، کرمان، خراسان شمالی، همدان، یزد اور کردستان میں حالات تشویشناک ہیں اور کرونا وائرس کے کیسز میں خوفناک اضافہ ہورہا ہے۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری