مراکش میں داعش سے وابستہ خواتین کا ایک گروہ گرفتار


مراکش میں داعش سے وابستہ خواتین کا ایک گروہ گرفتار

شام اور عراق میں دہشت گردی میں ملوث داعش سے وابستہ خواتین کا ایک گروہ مراکش میں گرفتار کیا گیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مراکش پولیس نے 10 سے زائد خواتین کے ایک گروہ کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ داعش کےلئے دوسری خواتین بھرتی کرنے کی سر توڑ کوششیں کر رہی تھیں۔

مراکش کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ خواتین داعش کے سرغنہ کی بیعت کرچکی ہیں اور ملک کے اہم مقامات پر بم دھماکے کرنے کی کوشش میں تھیں۔

رپورٹ کے مطابق، ان خواتین کا شام اور عراق میں موجود دہشت گرد ٹولے داعش کے ساتھ قریبی روابط پائے جاتے ہیں۔

مراکش کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ اس گروہ میں شامل خواتین کو شام اور عراق کے لئے خواتین بھرتی کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ جس کے تحت یہ گروہ مراکش کے مختلف شہروں جیسے قنیطره، سیدی سلیمان، سلا و طنجه وغیرہ میں خواتین کی بھرتی میں مصروف تھا۔

واضح رہے کہ مراکش حکومت کی جانب سے حالیہ مہینوں کے دوران اس قسم کے کئی گروہ گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

اس قسم کی خواتین داعش کے جنگجو درندہ صفت مردوں کی جنسی تسکین کے لئے بھی استعمال ہوتی ہیں۔

یاد رہے کہ اعداد و شمار کے مطابق، 2000 سے زائد مراکشی شہری دہشت گرد ٹولے داعش میں شامل ہو کر عراق اور شام میں بے گناہ مسلمانوں کا خون بہانے میں مصروف ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری