عراق جھڑپیں؛ الرمادی میں 30 داعشی دہشت گرد ہلاک


عراق جھڑپیں؛ الرمادی میں 30 داعشی دہشت گرد ہلاک

عراقی فضائیہ نے داعش کے ٹھکانوں پر فائرنگ کرکے 30 داعشی دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے الفرات نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ الانبار آپریشنز کے کمانڈر اسماعیل المحلاوی کا کہنا ہے کہ عراقی فورسز نے  الرمادی کے شمال میں فضائی کارروائی کرتے ہوئے 30 داعشی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: عراقی فضائیہ نے البوعلی الجاسم اور الرمادی کے شمال میں  دہشت گردوں کے اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم سے کم 30 داعشی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

محلاوی نے مزید کہا کہ عراقی جنگی جہاز فوجی توپخانے اور جیٹ طیاروں کی مدد سے البوعلی الجاسم کے علاقے کو آزاد کرانے کی خاطر کارروائیاں کررہے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری