ولایت فقیہ کا نظام دشمنان اسلام کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے، سبطین سبزواری


ولایت فقیہ کا نظام دشمنان اسلام کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے، سبطین سبزواری

شیعہ علماء کونسل کے رہنما سبطین سبزواری کا کہنا ہے کہ مرجعیت کا نظام دشمنان اسلام کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل کے رہنما سبطین سبزواری کا کہنا ہے کہ ولایت فقیہ اور مرجعیت کا نظام دشمنان اسلام کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اجتہاد شیعیت کے لئے اعزاز ہے، اسلام زندہ مذہب ہے جس میں تمام جدید مسائل کا حل بھی موجود ہے، ولایت فقیہہ اسلام کا سیاسی نظام ہے، اس پاکیزہ مذہب میں کسی خاندانی شہنشاہیت، سرمایہ دارانہ اور سیکولر نظاموں کی کوئی گنجائش نہیں۔
شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ قرآن اللہ کی آخری کتاب ہے، جس میں تمام مسائل کا حل موجود ہے۔ مرجعیت، رہبریت اور قیادت کیخلاف نعرے لگانے والا ٹولہ استعماری ایجنڈے کو پروان چڑھا رہا رہے ہیں تاکہ شیعہ کو تقسیم کرنے کا تاثر دیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اور اس کے حواری چاہتے ہیں کہ تشیع کے روشن چہرے کو مسخ کرکے غالی اور نصیری خرافات کو فروغ دیا جائے۔
سبطین سبزواری نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ شیعہ توحید پرست ہیں، مشرک، غالی اور نصیری نہیں ہو سکتے۔ توحید، ختم نبوت اور ولایت علی بن ابی طالب علیہ السلام ہمارے ایمان کا حصہ ہے، امام زمانہ کی غیبت کبریٰ میں مراجع عظام اسلام کے محافظ اور تشریح کرنیوالے ہیں، کسی کو سٹیج حسینی کو بدنام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
علامہ سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے قومی قیادت اور جماعت سے زیادہ پاکستان میں عزاداری سید الشہدا کے تحفظ کا دعویدار نہیں، جنہوں نے شہدا کے خاندانوں کی کفالت کی، اسیران کی قانونی اور مالی مدد کی اور خود علامہ سید ساجد علی نقوی نے تکفیری سرغنے کے مقدمہ قتل میں قید و بند کا بھی سامنا کیا۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری