ایران جنگ کا خواہاں نہیں/ کسی نے جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، جنرل موسوی


ایران جنگ کا خواہاں نہیں/ کسی نے جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، جنرل موسوی

اسلامی جمہوریہ ایران کی خاتم الانبیاء ایئرڈیفنس کے سربراہ ''سید عبدالرحیم موسوی'' کا کہنا ہے کہ ان کا ملک جنگ کا خواہاں نہیں ہے، البتہ کسی نے ایران کے خلاف جارحیت کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی خاتم الانبیاء ایئرڈیفنس کےسربراہ نے کہا ہم کئی بار پوری دنیا پر واضح کرچکے ہیں کہ ایران کسی سے جنگ نہیں چاہتا ہے اگر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
میجرل جنرل ''سید عبدالرحیم موسوی'' نے آج بروز پیر تہران میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ ایرانی مسلح افواج ہرقسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کسی بھی جارحیت کا دندان شکن جواب دے گا۔
خاتم الانبیاء ایئرڈیفنس کے کمانڈر جنرل موسوی نے کہا کہ دشمن ایران کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے اور ایرانی مسلح افواج پوری طرح تیار ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری