ایران پر لگائی جانے والی پابندیاں سراسرغلط ہیں، شیریں مزاری +ویڈیو
وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کا تسنیم نیوز کے ساتھ گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف اقدامات قابل مذمت ہیں۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے تسنیم نیوز کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت اہم مسئلہ دنیا میں مسلمان ممالک کو نشانہ بنائے جانے کا ہے جس کی بڑی مثال ایران ہے جسے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران جو کہ این پی ٹی کا ممبر ہے، عالمی طاقتوں کے ساتھ معاہدہ کرنے کے باوجود اسے نشانہ بنایا جا رہا ہے، امریکہ نے یک طرفہ طور پر جے سی پی او اے معاہدہ سے رو گردانی کی ہے، آئی اے ای اے نے بارہا اس بات کا اعتراف کیا ہے ایٹمی مسئلے پر ایرانی کسی طرح بھی انحراف کا شکار نہیں ہوا ہے۔