دہشتگردانہ واقعات سے بلوچستان کا انتہائی منفی تاثر جا رہا ہے، مجلس وحدت مسلمین


دہشتگردانہ واقعات سے بلوچستان کا انتہائی منفی تاثر جا رہا ہے، مجلس وحدت مسلمین

مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی کا کہنا ہے کہ دہشتگردانہ کاروائیوں کی وجہ سے دنیا کے سامنے پاکستان بالخصوص بلوچستان کاانتہائی منفی تاثر جا رہا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی نے کوئٹہ کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران بم دھماکے اور اس کے نتیجے میں معصوم جانوں کے ضیاع کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ شہرمیں آئے دن دہشتگردانہ کاروائیوں کی وجہ سے دنیا کے سامنے پاکستان بالخصوص بلوچستان کاانتہائی منفی تاثر جا رہا ہے۔
کوئی بھی ملک یا ادارہ ان دہشتگردانہ کاروائیوں کو دیکھتے ہوئے سرمایہ کاری سے اجتناب کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کیخلاف سخت اور بے رحمانہ آپریشن کیا جائے۔دہشتگردی کے مکمل خاتمے کےبغیر ملکی ترقی ممکن نہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری