پاک بحریہ؛ سی سپارک 2020 کی افتتاحی تقریب کا انعقاد
پاک بحریہ کی مشق سی سپارک 2020 کی افتتاحی تقریب کا کراچی میں انعقاد کیا گیا۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ترجمان پاک بحریہ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
تقریب میں مشق کے مقاصد اور حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی اور فورس کمانڈرز نےاپنا لائحہ عمل پیش کیا۔
مشق سی سپارک کا انعقاد پاک بحریہ کی جنگی تیاری اور منصوبہ بندی کی عملی جانچ کے لئے کیا جاتا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق سی سپارک 2020 میں پاک بحریہ اثاثوں کے علاوہ پاکستان آرمی اور پاک فضائیہ کے اہلکار اور اثاثے بھی شریک ہیں۔
علاوہ ازیں مشق میں وزارت دفاع داخلہ اور دیگر وفاقی وزارتوں کے نمائندگان بھی شریک ہیں۔
مشق سی سپارک 2020خطے میں پائیدار استحکام اور محفوظ میری ٹائم ماحول کے فروغ کے لئے پاک بحریہ کے عزم کی مظہر ہے۔