ایران اور پاکستان میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال


ایران اور پاکستان میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کا کہناہے کہ ملک بھرمیں مزید2ہزار89 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہانپور نے کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید2ہزار89 افراد مہلک وبا کا شکار ہوئے اور مجموعی تعداد 62 ہزار589 ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج 133 افراد خالق حقیقی سے جاملے اور انتقال کرجانے والے افراد کی مجموعی تعددا 3 ہزار872 ہوگئی ہے۔
جہانپورکا کہناہے کہ کورونا کے 27 ہزار39 افراد مکمل طورپر صحتیاب ہوکرگھروں کولوٹے ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں زیرعلاج 3 ہزار978 مریضوں کی حالت نازک ہے۔
ادھرپاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 577 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 3864 ہوگئی ہے۔
قومی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 577 افراد کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا، جس کے نتیجے میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3864 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس سے مزید 4 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 54 ہوگئی اور 28 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ متاثرہ 429 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔
کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پنجاب میں 1918، سندھ میں 932، خیبر پختونخوا میں 500، بلوچستان میں 202، گلگت بلتستان میں 211، اسلام آباد میں 83جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا کے 18 مریض ہیں۔
ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3088 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک مجموعی طور پر 39 ہزار 183 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری