ایران نے سخت پابندیوں کے باجود کورونا وائرس کے خلاف اہم اقدامات کئے، ظریف


ایران نے سخت پابندیوں کے باجود کورونا وائرس کے خلاف اہم اقدامات کئے، ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایک اور اچھا موقع ہاتھ سے دے دیا ہے۔ 

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ کا کہنا ہے امریکی حکام نے ایک اور اچھا موقع گنوا دیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کل رات اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ایران نے امریکی پابندیوں کے باوجود کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے میں قابل قدر پیشرفت کی ہے۔
واضح رہے کہ ایران میں کورونا وائرس کے پھیلاو میں کافی کمی آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس امریکا کیلئے پابندیوں کے نشے کو چھوڑنے کا اچھا موقع تھا جسے اس نے گنوا دیا  اور اس طرح اب وہ ایرانی قوم کے ذہن میں منفور رہےگا۔
خیال رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سمیت دینا کے مختلف ممالک کے سربراہاں نے ایران پر جاری عالمی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ لیکن امریکی حکام ایران پر غیرانسانی پابندیوں کو جاری رکھنا چاہتے ہیِں۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی اعلی کونسل برائے انسانی حقوق کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کورونا وائرس سے متاثرہ تمام ممالک کے خلاف عائد پابندیوں کو اٹھانے اورتمام ممالک سے کورونا کی روک تھام میں ایران کے ساتھ تعاون کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری