ایران میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال| مزید 133 افراد جاں بحق


ایران میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال| مزید 133 افراد جاں بحق

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 133 شہری جان کی بازی ہار گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کا کہناہے ملک میں کرونا وائرس کے حملے بدستور جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں 2 ہزار 531 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ان میں سے 1 ہزار 340 افراد اسپتال میں داخل کرالیا گیا ہے اور باقی کو ضروری ہدایات کے بعد گھرجانے کی اجازت دی گئی ہے۔

ڈاکٹر سیما سادات لاری کا کہنا ہے کہ اب تک ملک بھرمیں 2 لاکھ 12 ہزار 501 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

اور وفات پانے والوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 996 ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل وکرم سے اب تک 1 لاکھ 72 ہزار 96 افراد مکمل طور پر صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

ڈاکٹر سیما سادات لاری نے کہا کہ ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج 2 ہزار 869 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھرمیں اب تک 15 لاکھ 2 ہزار525 افراد کا ٹسٹ کیا جا چکا ہے۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری