عمران خان گھرجائے، ان پرعوام کا اعتماد ختم ہوچکا ہے، بلاول
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہےکہ عوام کو وزیر اعظم عمران خان کے علاوہ کوئی بھی منظور ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ٹوئٹر پر جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے لیے وزیراعظم چاہیے لیکن بد قسمتی سے ہمارے پاس پی ٹی آئی کا وزیراعظم ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم خان خود کو ’واحد آپشن‘ قرار دے رہے ہیں لیکن پاکستان کے عوام کو وزیر اعظم عمران خان کے علاوہ کوئی بھی منظور ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ اس حکومت کو لازمی جانا چاہیے۔
بلاول نے اپنی ٹوئٹ میں آج لاہور میں اہم پریس کانفرنس کی بھی اطلاع دی۔