ایران میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال| مزید 142 افراد جاں بحق


ایران میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال| مزید 142 افراد جاں بحق

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 142 شہری جان کی بازی ہار گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کا کہناہے ملک میں کرونا وائرس کے حملے بدستور جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں 2 ہزار 262 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ان میں سے 1 ہزار 455 افراد اسپتال میں داخل کرالیا گیا ہے اور باقی کو ضروری ہدایات کے بعد گھرجانے کی اجازت دی گئی ہے۔

ڈاکٹر سیما سادات لاری کا کہنا ہے کہ اب تک ملک بھرمیں 2 لاکھ 52 ہزار 720 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

اور وفات پانے والوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار 447 ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل وکرم سے اب تک 2 لاکھ 15 ہزار 15 افراد مکمل طور پر صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

ڈاکٹر سیما سادات لاری نے کہا کہ ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج 3 ہزار 319 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھرمیں اب تک 19 لاکھ 22 ہزار 501 افراد کا ٹسٹ کیا جا چکا ہے۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری