ایران میں کرونا کے 2ہزار981 نئے کیسز اور189 افراد جاں بحق
اسلامی جمہوریہ ایران میں کرونا وبا کے حملوں میں ایک بار پھر تیزی آرہی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 179 شہری انتقال کرگئے
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جموریہ ایران کی وزارت صحت کی ترجمان ڈاکٹرسیما لاری کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں کرونا وائرس کے حملوں میں تیزی آرہی ہے۔
انہوں نے عوام سے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں 2،981 نئے مریضوں کی شناخت ہوئی، جن میں سے 1،726 اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں کوویڈ 19 کے مریضوں کی کل تعداد 410،334 ہوگئی ہے۔
سیما لاری کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 179 مریض جان کی بازی ہار گئے اور اب تک کرونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 23،632 ہے
انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے ، 352،019 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور انہیں اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔
ڈاکٹر سیما کے مطابق 3ہزار827 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔