ایرانی وزیرخارجہ آج ترکی جائیں گے


ایرانی وزیرخارجہ آج ترکی جائیں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ ایک اعلی سطحی وفد کےہمراہ ترکی کا دورہ کریں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ استنبول جاررہے ہیں۔

وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ترکی ، قطر اور ایران کے وزرائے خارجہ کے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لئے آج ترکی روانہ ہو رہے ہیں۔

اس دورے کے دوران، وزیر خارجہ استنبول میں اسلامی جمہوریہ ایران ک کے قونصل خانے کی نئی عمارت کا افتتاح بھی کرنے والے ہیں۔

 

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری