پی آئی اے کے ریونیو میں 42 فیصد اضافہ/ 7 ارب روپے کا منافع
پاکستان کی قومی ائرلائن کوطویل عرصےبعدمنافع ہوا ہے ریونیو میں 42 فیصد اضافہ اور 7 ارب روپے کا منافع ہوا ہے۔
قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے سی ای او نے وفاقی کابینہ کو بتایا ہے کہ پی آئی اے کے ریونیو میں 42 فیصد اضافہ اور 7 ارب روپے کا منافع ہوا ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پی آئی اے انتظامیہ نے وفاقی کابینہ کو بریفنگ دی، کارکردگی اور مستقبل کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔
سی ای او نے کہا کہ پی آئی اے کوطویل عرصےبعدمنافع ہوا ہے ریونیو میں 42 فیصد اضافہ اور 7 ارب روپے کا منافع ہوا ہے۔
سی ای او نے بتایا کہ منافع کی بنیادی وجہ گراونڈڈ طیاروں کی بحالی اور نظم و ضبط کا قیام ہے جب کہ وباکی وجہ سےپی آئی اے کے فلایٹ آپریشنز میں 70 فیصدکمی آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کےمستقبل کیلئےسخت فیصلےکرنے ہیں، پی آئی اےکے10 جہازوں کی لیز ختم ہورہی ہے، پی آئی اے کو250 سے 300 ملین ڈالرز کی ضرورت ہوگی، پرانےجہازوں کوتبدیل کرناوقت کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم نے پی آئی اے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایئرمارشل ارشد ملک کی قیادت میں پی آئی اےبہتری کی طرف گامزن ہے۔