چینی قونصل خانہ، پی سی گوادر اور اسٹاک ایکسچینج پر حملے بھارت نے کروایے، معید یوسف


چینی قونصل خانہ، پی سی گوادر اور اسٹاک ایکسچینج پر حملے بھارت نے کروایے، معید یوسف

معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے تین بڑے حملوں میں کابل میں موجود بھارت کا سفارت ملوث ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے مقامی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ بھارت کی پاکستان میں دہشت گردی کے ثبوت موجود ہیں، بھارت کی جانب سے پاکستان میں تین حملے کرائے گئے۔

معاون خصوصی قومی سلامتی معید یوسف نے بھارتی صحافی کرن تھاپر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی دہشت گردوں کو مالی امداد فراہم کرنے کے ثبوت موجود ہیں، اے پی ایس حملے کا ماسٹر مائنڈ حملے کے وقت را سے رابطے میں تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس بھارت سے کی گئی فون کالز کے ثبوت موجود ہیں، را نے پڑوسی ملک میں سفارت خانے کے ذریعے تین حملےکرائے، چینی قونصل خانے، پی سی گوادر اور اسٹاک ایکسچینج پر حملے کرائے گئے۔

معید یوسف کے مطابق افسران کی زیرنگرانی افغانستان میں ٹی ٹی پی اور دہشتگرد تنظیموں کوضم کیا گیا، ضم کرانے کے لیے 10 لاکھ ڈالر دیے گئے، چینی قونصل خانے پرحملے میں ملوث اسلم اچھو کاعلاج بھارت میں کیا گیا، اسلم اچھو کے پرائمس اسپتال نیو دہلی میں علاج کے ثبوت موجود ہیں۔

مشیر برائے قومی سلامتی نے کہا کہ سمجھوتہ جیسی دہشتگردی میں ملوث ہندو پرست دہشتگردوں کو بھارتی عدالتوں نے رہا کیا۔

علاوہ ازیں پاکستان نے بامعنی مذاکرات کے لیے شرائط رکھ دیں، پہلی شرط مقبوضہ کشمیر کے سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی ہے، دوسری شرط مقبوضہ کشمیر میں غیر انسانی فوجی محاصرے کا خاتمہ ہے، تیسری شرط مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کی تبدیلی کے لاگو قانون کا خاتمہ ہوگا۔

معید یوسف نے کہا کہ چوتھی شرط مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا روکنا اور آخری شرط پاکستان کےخلاف بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو روکنا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری