ایران: امریکا کےلئے جاسوسی کرنے والے 17 افراد گرفتار


ایران: امریکا کےلئے جاسوسی کرنے والے 17 افراد گرفتار

اسلامی جمہوریہ ایران کے سیکیورٹی فورسز نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے 17 جاسوس گرفتار کرلیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے سیکیورٹی فورسز نے ایک ماہ کے دوران امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے 17 جاسوس گرفتار کرلیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران میں امریکی خفیہ ایجنسی کے نیٹ ورک کے ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے جسے ایرانی فورسز توڑنے میں کامیاب ہوگئی ہے اور 17 امریکی جاسوسوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
حراست میں لیے گئے افراد مختلف اداروں میں ملازم تھے جو معیشت، جوہری،عسکری اور سائبر فورس سے منسلک بتائے جاتے ہیں۔
یہ لوگ آزادانہ طور پر کام کرتے تھے اور انفرادی سطح پر ہی معلومات امریکا میں سی آئی اے آفیسر کو پہنچایا کرتے تھے۔
جاسوسوں کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جرائم ثابت ہونے پر کچھ کو سزائے موت بھی سنا دی گئی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت انٹلیجنس کے انسداد جاسوسی ادارے کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ایران نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے 17 جاسوسوں کو گرفتار کرلیا ہے جن میں بعض کو سزائے موت ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام ، اقتصادی پروگرام اور ایران کے سائیبر نظام میں تخریب کاری ان جاسوسوں کی اصلی ماموریت تھی۔
انہوں نے کہا کہ سی آئی اے کے جاسوس ایران کے اندر ماہرانہ انداز میں کام کررہے تھے اور ان کا ایکدوسرے کے ساتھ کوئی رابطہ بھی نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار ہونے والے 17 جاسوسوں میں سے کوئی غیر ملکی نہیں ہے ان افراد کو امریکی ویزا کی لالچ دیکر تخریبی اور جاسوسی پر مبنی کارروائیوں کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار ہونے والے تمام افراد نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ساتھ رابطہ کا اعتراف کیا ہے اور ان افراد کو مزد قانونی کارروائی کے لئے عدالت کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری