پاکستان کو ایران اور سعودی عرب کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا چاہئے + ویڈیو پی ٹی آئی ایم این اے علی محمد خان نے پاک ایران گیس پائپ لائن کی عدم تکمیل کو اسلام آباد کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا: پاکستان کے حکمرانوں کو کسی بھی بیرونی ملک کے دباؤ میں آئے بغیر اپنے قومی مفاد کی خاطر فیصلے کرنے کی صلاحیت پیدا کرنی چاہئے۔ 04 اپریل 2017 - 11:28
جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے سعودی اتحاد کی حمایت بھی مخالفت بھی + ویڈیو جے یو آئی (ف) کے سینیٹر حافظ حمداللہ نے کچھ عرصہ پہلے سعودی اتحاد کو امریکی ایجنڈے کا حصہ قرار دیا تھا لیکن اسی پارٹی کے جنرل سیکرٹری سعودی عرب کی غلط پالیسیوں کی حمایت میں میدان میں کود پڑا اور سعودیہ کے فرقہ وارانہ اتحاد کی حمایت کا اعلان کیا تاہم تسنیم نیوز کے سوالات کا منطقی جواب دینے سے قاصر رہا۔ 03 اپریل 2017 - 14:14
پاک ایران گیس؛ عالمی دباؤ پاکستانی خارجہ پالیسی کی ناکامی / پاک فوج صرف پاکستان کے دفاع کیلئے ہے + ویڈیو پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی داور کنڈی نے ایران کے ساتھ تعلقات کی عدم بہتری کو اپنی ہی غلطی قرار دیا اور کہا کہ اگر ہمیں ایران سے سستی گیس مل رہی ہے اور عالمی دباؤ کی وجہ سے ہم یہ گیس نہیں لے رہے تو یہ ہماری خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے۔ 21 مارچ 2017 - 12:55
سینٹر تاج حیدر: انقلاب اسلامی ایران سامراج کی ریشہ دوانیوں کے خلاف بڑا اقدام تھا پاکستانی سینیٹر تاج حیدر نے انقلاب اسلامی ایران کو سامراج کی ریشہ دوانیوں کے خلاف بڑا اقدام قرار دیتے ہوئے کہا: "امام خمینی نے درس دیا کہ برادر اسلامی ممالک ملکر سامراج کے خلاف ڈٹ جائیں، ہمیں ہماری آزادی اور سالمیت عزیز ہونی چاہیے اور بھائی چارہ بڑھانا چاہیے"۔ 09 فروری 2017 - 15:20
عراقی صدر کا تسنیم نیوز کیساتھ خصوصی انٹرویو + ویڈیو کلپ عراق کے صدر فواد معصوم نے گزشتہ دنوں خبر رساں ادارے تسنیم کے بعض دفاتر کے ڈائریکٹرز اور صحافیوں کی میزبانی کی۔ 06 فروری 2017 - 16:33
پاکستان میں انتشار، بدامنی، اور عدم برداشت کا کلچر فروغ پا رہا ہے جمعیت علماء اسلام (ف) کی اقلیتوں کے لئے مختص سیٹ پر تیسری دفعہ ممبر قومی اسمبلی منتخب ہونے والی آسیہ ناصر کا کہنا ہے کہ اس وقت ہمارے معاشرے میں جو انتشار، بدامنی، اور عدم برداشت کا کلچر فروغ پا رہا ہے، اس کا قلع قمع کرنے کے لئے مختلف مذاہب کی مذہبی اور سیاسی لیڈرشپ اور سول سوسائٹی کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ 06 فروری 2017 - 12:47
پاکستانی قوم کے ایران کے ساتھ ثقافتی مشترکات بہت زیادہ ہیں + ویڈیو اسلام آباد میں تعینات ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ پاکستانی حکام کے تعاون سے پہلی مرتبہ عشرہ فجر کے پہلے ہی روز ایران کی روایتی لوک موسیقی کا اہتمام کیا گیاجو ثقافتی شعبے سے متعلق دونوں ممالک کے درمیان وسیع بنیادوں پر تعاون اور ان معاہدوں کے اجراء کیلئے جو پہلے ہی عمل میں لائے گئے ہیں، ایک پیش خیمہ ہوسکتا ہے۔ 02 فروری 2017 - 15:56
سعودی اتحاد؛ سابق جرنیل راحیل شریف کسی قسم کے غلط کام سے گریز کریگا + ویڈیو گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر نے کہا ہے کہ جنرل راحیل اسلامی مجاہد ہے، کسی قسم کے غلط کام سے گریز کریگا، ان کو آفر ضرور ملی ہے، لیکن انہوں نے شرائط پیش کی ہیں، خصوصا ایران، عراق، شام اور لبنان کا نام لیکر انہوں نے کہا ہے کہ انہیں بھی اس اتحاد میں شامل کیا جائے۔ 31 جنوری 2017 - 11:39
پاراچناریوں کا اسلحہ پاکستان کے دفاع کیلئے ہے/ مطالبات پورے کئے جائیں، اسلحہ جمع کرادینگے پاراچنار کے معروف سیاسی و سماجی کارکن محمد حسین نے تسنیم نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے تاکید کی کہ پاراچنار کے عوام کا اسلحہ پاکستان کے دفاع کیلئے ہے تاہم ہمارے مطالبات پورے ہونے کی صورت میں اسلحہ جمع کرادیا جائیگا۔ 25 جنوری 2017 - 10:45
سعودی اتحاد میں شمولت سے راحیل شریف کی حیثیت ختم ہوجائیگی چیئرمین سچ ٹی وی اور رکن اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف اپنی نیک نامی کی حفاظت کریں، کیونکہ سعودی اتحاد کی سربراہی قبول کرنے کے بعد ان کی حیثیت ختم ہو جائے گی۔ 24 جنوری 2017 - 17:40
پاک ایران گیس منصوبے میں تاخیر نواز اینڈ کمپنی کی قطر والوں کےساتھ پارٹنرشپ کا نتیجہ ہے پی پی پی کے سینئر رہنما نے اس بیان کےساتھ کہ چونکہ نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کی قطر والوں کے ساتھ پارٹنرشپ ہے، اور سننے میں آیا ہے کہ انہوں نے 13 سو بلین کمیشن بھی لیا ہے، تاکید کی کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ آخر کار انہیں مکمل کرنا پڑیگا۔ 17 جنوری 2017 - 17:51
قبائل کو داعش کے مقابل نہتا کرنے کی سازش قابل مذمت ہے + وڈیو سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا نے حکومت کی جانب سے پاراچنار کے عوام کو اسلحہ جمع کرنے پر مبنی احکامات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا: قبائل بیرونی حملوں کے پیش نظر اسلحہ رکھتے ہیں اور ان کے رواج کے مطابق اسلحہ رکھنا ضروری ہوتا ہے جسے ہرگز غیر قانونی تصور نہیں کیا جا سکتا۔ 16 جنوری 2017 - 17:02
سعودی اتحاد کا بنیادی کام سعودیہ کا دفاع ہے/ ایران، مصر اور ترکی کے بغیر اسلامی اتحاد غیر موثر ہوگا معروف دانشور اور کالم نگار ڈاکٹر حسن عسکری کا کہنا ہے کہ 39 اسلامی ممالک پر مشتمل سعودی اتحاد جو سعودیہ کے دفاع کیلئے تشکیل دیا گیا ہے، کوئی پریکٹیکل پروجیکٹ نہیں ہے جبکہ دوسری جانب ایران، پاکستان اور مصر کی عدم شمولیت اس اتحاد کو غیر موثر بناتا ہے۔ 10 جنوری 2017 - 15:46
فارسی ایک ہزار سال کے قریب برصغیر کی سرکاری زبان تھی/ استعماری قوتوں نے سازش کے تحت فارسی کو ہٹایا پاکستان کے معروف شاعر اور دانشور کا کہنا ہے کہ فارسی ایک ہزار سال کے قریب تک برصغیر پاک و ہند کی سرکاری اور تہذیبی زبان رہی ہے، مگر استعماری قوتوں نے فارسی کو ہٹا کر ان کی جگہ پر انگریزی کو مسلط کرنے کی سازش کی چنانچہ رفتہ رفتہ ظاہر ہے کہ فارسی زبان سے اور اس کا پر لرزش فرہنگی تعلق سے دور کرنے کی کوشش کی گئی۔ 08 جنوری 2017 - 14:57
ایران میں اردو تدریس کے پچیس سال/ فارغ التحصیل طلباء مکمل طور پر اردو ادب سے آشنا ہوتے ہیں ایران کے نامور سکالر اور تہران یونیورسٹی میں شعبہ اردو کے صدر کا کہنا ہے کہ ایران میں اردو تدریس کا آغاز بیس پچیس سال قبل ہوا ہے، یونیورسٹیوں میں پاکستانی نصاب پڑھایا جاتا ہے جبکہ ہمارے فارغ التحصیل طلباء مکمل طور پر اردو ادب سے واقف ہوتے ہیں۔ 05 جنوری 2017 - 15:23
پاک ایران دوستی؛ ماضی کی تلخیوں کو فراموش کرکے فوجی اور اسٹرٹیجک تعلقات استوار ہونے چاہئیں پاکستان کے سابق سینیئر سفارتکار شاہد امین نے صدر روحانی کا پاکستان کی سلامتی کے بارے میں بیان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ پاکستان میں کوئی ایک بھی ایسا نہیں جو ایران سے اچھے تعلقات نہ چاہتا ہو جبکہ دونوں ممالک کی اعلیٰ ترین سیاسی قیادت فیصلہ کرتے ہوئے ماضی کی تلخیوں کو فراموش کرکے نئے دور کا آغاز کریں اور فوجی اور اسٹرٹیجک تعلقات کو مضبوطی سے استوار کریں۔ 20 دسمبر 2016 - 09:06
امام خمینی نے اپنی فہم و فراست و تدبر سے ہفتہ وحدت مناکر طاغوت کی تمام تر سازشوں کو ناکام بنا دیا ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی سیکریٹری جنرل اور جمیعت علمائے پاکستان نوارنی کراچی کے صدر نے کہا ہے کہ جناب امام خمینی ؒ نے اپنی فہم و فراست، اپنے تدبر، اپنی دانش مندی اور اپنی ذہانت کو استعمال کرتے ہوئے 21 تا 71 ربیع الاول ہفتہ وحدت مناکر طاغوت کی تمام تر سازشوں کو ناکام بنا دیا اور یہ پیغام دیا کہ ہم جشن میلاد مصطفی کی تقریبات 12 سے 17 ربیع الاول تک منائیں گے۔ 19 دسمبر 2016 - 12:39
نوجوان نسل اتحاد و وحدت کے پیغام کو عام کرنے میں گہرے اثرات مرتب کر سکتے ہیں متحدہ طلبا محاذ اور آئی ایس او کے مرکزی صدر نے نوجوان کو قوم و ملت کی امید کا محور قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان نسل اتحاد و وحدت کے پیغام کو عام کرنے میں گہرے اثرات مرتب کر سکتے ہیں لہذا جامعات میں یوم مصطفی، اہلسنت کی محافل و جلوس اور وحدت اسلامی کے فروغ کے لئے منعقد ہونے والے پروگرامات میں بھرپور شرکت کریں۔ 18 دسمبر 2016 - 14:51
ملک کے حالات بہتر بنانے کے لئے مسلکی اختلافات سے نکلنا ہوگا بادشاہی مسجد لاہور کے پیش امام مولانا عبدالخبیر آزاد نے پاکستان کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے اتحاد بین المسلمین پر تاکید کی اور کہا: "میں ضروری سمجھتا ہوں کہ اب ہمیں ان مسائل سے نکلنا ہوگا تاکہ ملک کے حالات بہتر ہوسکیں۔" 17 دسمبر 2016 - 14:23
وہ دن دور نہیں جب عراق اور شام کے تمام علاقوں سے تکفیریوں کو پسپا ہونا پڑےگا جامعہ نعیمیہ لاہور کے ناظم اعلیٰ اور شہیدِ پاکستان کے فرزند نے اس بیان کے ساتھ کہ پاکستان میں تکفیریوں کا اثر و رسوخ اس قدر نہیں ہے کہا کہ اسی لئے حلب میں تکفیریوں کو پسپا ہونا پڑا ہے اور اگر معاملات اسی طرح سے چلتے رہے تو وہ دن دور نہیں ہیں جب نہ صرف حلب بلکہ شام اور عراق کے دیگر مقبوضہ علاقوں میں بھی تکفیریوں کو پسپا ہونا پڑے گا۔ 15 دسمبر 2016 - 09:42
خصوصی انٹرویو | پاک ایران ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں، بڑے دینی مراکز کے درمیان مضبوط رابطے کی ضرورت ہے، محمد نور الحق قادری
اشرف غنی کی اہلیہ کا اسرائیلی چینل کو انٹرویو؛ دین کو تبدیل کرنا ضروری نہیں/ پشتونوں کی حمایت کامیابی کیلئے کافی ہے
ایک نایاب انٹرویو؛ محترمہ بانو خدیجہ میردامادی، والدہ محترمہ آیت اللہ العظمی امام سید علی خامنہ ای + آڈیو
جنرل وحیدی: امریکہ و شمالی کوریا کے تعلقات کا مثبت مستقبل نہیں ہوگا/ اسرائیل پر اپنی سلامتی کا خوف سوار ہی رہیگا