پاک-افغان بارڈر باڑ، امن کی باڑ ہے، جنرل باجوہ پاکستانی فوج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ پاک-افغان بارڈر باڑ امن کی باڑ ہے۔ یہ صرف دہشت گردوں کی بارڈر کے دونوں اطراف غیر قانونی نقل وحرکت کو روکنے کیلئے بنائی گئی ہے۔ 29 اکتوبر 2020 - 11:00
بلاول کا انتخابات تک گلگت بلتستان میں ہی رہنے کا اعلان/ پارٹی کی فتح کا جشن منا کر واپس جاوں گا بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 15 نومبر تک گلگت بلتستان میں ہی بیٹھ کر تمام انتخابی عمل کی خود نگرانی کرونگا، پارٹی کی فتح کا جشن منا کر واپس جاوٴں گا۔ 29 اکتوبر 2020 - 09:55
پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان بری انسداد دہشتگردی عدالت نے پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کو بری کردیا 29 اکتوبر 2020 - 09:17
پاکستان؛ کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ/ عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار حکومت کی جانب سے ملک بھر میں ماسک سے متعلق پابندی کا اطلاق آج سے ہوگا، جس کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ، عوامی اجتماع ، مارکیٹوں ،بس اڈوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر سب کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ 29 اکتوبر 2020 - 08:33
ایران میں کرونا وائرس کے حملوں میں خوفناک اضافہ، 415 شہری جاں بحق اسلامی جمہوریہ ایران میں عالمی وبا کرونا کی وجہ سے مزید415 شہری انتقال کرگئے۔ 28 اکتوبر 2020 - 17:40
پاکستان میں کرونا وائرس حملوں کی دوسری لہر/ 825 شہری کرونا سے متاثر پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے مزید 14 افراد جاں بحق ہو گئے۔ 28 اکتوبر 2020 - 09:09
وزیراعظم ایک روزہ دورے پر آج لاہور آئیں گے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان ایوان وزیراعلیٰ میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔ 28 اکتوبر 2020 - 10:18
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کرونا وائرس میں مبتلا اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ 28 اکتوبر 2020 - 11:03
افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہ دی جائے، شاہ محمود قریشی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان وزیر خارجہ سے کہاہے کہ اُن کی زمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو، پاک افغانستان کے درمیان خوشگوار ماحول کو کچھ قوتیں خراب کرنا چاہتی ہیں، قومی اور ملکی مفادات کو مقدم رکھا ہے۔ 28 اکتوبر 2020 - 11:31
پشاور دھماکہ؛ ایران کی جانب سے لواحقین اور حکومت سے ہمدردی کا اظہار اسلامی جمہوریہ ایران نے پشاور کے مدرسے میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتےہوئے مرحومین کے لواحقین اور حکومت پاکستان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ 28 اکتوبر 2020 - 13:04
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی شہریوں کو زمین خریدنے کی اجازت مل گئی بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے زمینوں سے متعلق قانون میں ترامیم متعارف کروا دی ہیں جس کے تحت بھارت کی کسی بھی ریاست کا شہری مقبوضہ علاقے میں اراضی حاصل کر پائے گا۔ 28 اکتوبر 2020 - 13:46
وفاقی حکومت کا ملک بھر میں ہفتہ عشق رسول ﷺ منانے کا اعلان وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں 12 ربیع الاول سے 17 ربیع الاول تک ولادت حضرت محمد مصطفیٰ رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے ہفتہ عشق رسول منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 28 اکتوبر 2020 - 14:58
عراق؛ حشد الشعبی کی کارروائی میں داعش کا اہم کمانڈر ہلاک عراق کے صوبہ دیالہ میں حشد الشعبی کے جوانوں نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران ایک اہم کمانڈرکو ہلاک کردیا ہے۔ 28 اکتوبر 2020 - 15:08
اسکردو؛ سید مہدی شاہ نے 25 ہزار جوانوں کو روزگار دلوایا/ حفیظ الرحمن نے چھین لیا، بلاول پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مہدی شاہ نے گلگت بلتستان کے 25 ہزار جوانوں کو روزگار دلوایا لیکن پیپلزپارٹی حکومت کے بعد ان نوجوانوں کا روزگار چھین لیا گیا۔ 28 اکتوبر 2020 - 15:59
کسی بھی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا، ایڈمرل امجد خان نیازی ایڈمرل امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ پاک بحریہ کے جوان اور آفیسرز ملک کی سمندری سرحدوں اور بحری اثاثوں کے تحفظ کےلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ 28 اکتوبر 2020 - 16:43
تین سالوں میں15 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کروائے، نیب نیب کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ تین سالوں میں کرپٹ عناصر سے 15 ارب سے زائد کی ریکوری کی۔ 28 اکتوبر 2020 - 17:19
پشاور دھماکہ؛ تانے بانے افغانستان سے ملنے کا انکشاف آئی جی خیبر پختونخوا ثناء اللہ عباسی نے کہا ہے کہ حال ہی میں گرفتار کیے گئے لوگوں کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں۔ 28 اکتوبر 2020 - 18:48
پاکستان میں کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال، مزید773 شہری متاثر پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 745 ہوگئی۔ 27 اکتوبر 2020 - 11:24
قومی اسمبلی اور سینیٹ میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف قرارداد/ فرانس سے سفیر واپس بلانے کا مطالبہ پاکستان کی قومی اسمبلی نے گستاخانہ خاکوں کی مذمت کرتے ہوئے قرارداد منظور کرلی جس میں فرانس سے سفیر واپس بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ 27 اکتوبر 2020 - 11:52
شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی نیب کی درخواست خارج سپریم کورٹ آف پاکستان نے مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست خارج کر دی۔ 27 اکتوبر 2020 - 12:26